ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تینگنگونڈی بندر کی جٹّی اچانک دھنس گئی؛ بڑا حادثہ ٹلا

بھٹکل تینگنگونڈی بندر کی جٹّی اچانک دھنس گئی؛ بڑا حادثہ ٹلا

Tue, 14 Jun 2022 20:18:55    S.O. News Service

بھٹکل  14 جون (ایس او نیوز)  تینگنگونڈی بندر  کی جٹّی جسے  دھکّا  بھی کہا جاتا ہے،  منگل کو صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک دھنس جانے سے   محکمہ بندرگاہ کو  قریب 25 لاکھ  مالیت کا نقصان ہوا ہے، البتہ       راحت کی بات یہ رہی  کہ   واردات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تنگنگونڈی سمندر کنارے جہازوں کو لنگر انداز کرنے کے بعد شام کے اوقات  میں  کثیر تعداد میں  لوگ اسی جٹّی  پر   جمع رہتے ہیں، مگر جس وقت یہ جٹّی دھنسی اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا، اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

بتا یاجارہا ہے کہ پانچ چھ سال قبل تعمیر کی گئی اس جٹّی کے نیچے سمندری پانی چلے جانے سے  جٹّی کمزور ہوگئی  تھی اسی وجہ سے   اچانک دھنس گئی۔


Share: